ٹی آرایس رکن راجیہ سبھا کی پیر کو حلف برداری

   

حیدرآباد 29مئی (یو این آئی) ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا وی روی چندر پیر کو حلف لیں گے ۔صدرنشین راجیہ سبھا و نائب صدرجمہوریہ وینکیانائیڈو ان کو ایوان بالا میں حلف دلائیں گے ۔اس سلسلہ میں وہ دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کے ساتھ کھمم کے ایم پی و لوک سبھا میں ٹی آرایس پارلیمانی پارٹی لیڈر نامانا گیشورراو بھی دہلی روانہ ہوئے ۔ٹی آرایس رکن راجیہ سبھا بنڈاپرکاش کو کونسل میں جگہ دیئے جانے کے بعد انکے استعفی کے سبب راجیہ سبھا نشست پر ہوئے ضمنی انتخاب میں روی چندرامنتخب قراردیئے گئے تھے ۔روی چندراکا تعلق پسماندہ طبقہ سے ہے اور وہ تاجر ہیں۔