ٹی آر ایس راجیہ سبھا امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

   

بلامقابلہ انتخاب یقینی ، 23 مئی کو سرکاری طور پر اعلان کیا جائے گا
حیدرآباد /19 مئی ( سیاست نیوز ) راجیہ سبھا کے صمنی انتخابات کیلئے ٹی آر ایس کے امیدوار وی روی چندرا ( تائتری روی ) نے آج اسمبلی پہونچکر الیشکن ریٹرننگ آفیسر سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزراء پی اجئے کمار ، گنگولہ کملاکر ، ای دیاکر راؤ ، سرینواس گوڑ ،۔ کے ایشور ، ٹی سرینواس یادو ، گورنمنٹ وھپس جی بالراجو ، جی سمن ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی سی وینکٹ ویریا ، اے رمیش ارکان قانون ساز کونسل ٹی مدھو ، پی راجیشور ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ واضح رہے کہ رکن راجیہ سبھا بنڈا پرکاش کے استعفی سے یہ نشست مخلوعہ ہوئی ہے ۔ جنہیں چیف منسٹر و سربراہ ٹی آر ایس کے سی آر نے رکن قانون ساز کونسل منتخب کیا ہے۔ جس کیلئے ضمنی انتخاب منعقد ہو رہا ہے ۔ جی روی نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل گن پارک پر شہیدان تلنگانہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ 2 اپریل 2024 تک اس نشست کی معیاد ہے ۔ راجیہ سبھا کے ضمنی انتخابات کیلئے 12 تا 19 مئی تک پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔ آخری دن حکمران جماعت ٹی آر ایس کے امیدوار نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ۔ 20 مئی کو پرچہ نامزدگی کی تنقیح ہوگی 23 مئی تک پرچہ نامزدگی سے دستبرداری اختیار کی جاسکتی ہے ۔ ضرورت پڑھنے پر 30 مئی کو صبح 9 تا شام 4 بجے تک پولنگ ہوی اور اسی دن شام پانچ بجے سے ووٹوں کی گنتی ہوگی اورنتائج کا اعلان کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔ مگر ٹی آر ایس کے امیدوار کا بلامقابلہ منتخب ہونا یقینی ہے۔ 23 مئی کو شام میں سرکاری طور پر اس کااعلان کردیا جائیگا ۔ ن