ٹی آر ایس رکن اسمبلی کا گھیراؤ، صورتحال کشیدہ

   

سوریا پیٹ میں جھڑپ میں کئی افراد زخمی
حیدرآباد۔/30 جنوری، ( سیاست نیوز) سوریا پیٹ ضلع میں مقامی افراد کی جانب سے ٹی آر ایس رکن اسمبلی کے گھیراؤ کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ کوداڑ کے رکن اسمبلی بی ملیا یادو جانکی نگر تانڈا میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کیلئے پہنچے تھے۔ مقامی نوجوانوں نے انہیں روک لیا اور گاؤں میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں تاخیر کی شکایت کی۔ مقامی نوجوانوں نے رکن اسمبلی کا گھیراؤ کیا۔ مقامی افراد کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی نے سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ احتجاج کرتے رہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے حامیوں نے مقامی افراد پر برہمی ظاہر کی۔ تقریب کے بعد ٹی آر ایس کارکنوں اور مقامی افراد کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور دونوں گروپ متصادم ہوگئے۔ حملہ میں بعض افراد کو زخم آئے۔ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔ ر