ٹی آر ایس کو مرکز میں مضبوط موقف حاصل ہوگا : کے ٹی آر

   

حیدرآباد /18 جنوری ( سیاست نیوز ) مرکز میں ٹی آر ایس کو مضبوط موقف حاصل ہونے کا اعتماد ظاہر کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے آج دعوی کیا کہ نہ تو بی جے پی نہ ہی کانگریس اس موقف میں ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں قابل لحاظ نشستیں حاصل کرسکیں ۔ یہاں پارٹی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ یو پی اے کو 100 تا 110 لوک سبھا نشستوں سے زیادہ نشستیں نہیں ملیں گی اور حکمراں اتحاد این ڈی اے کو 150 تا 160 نشستوں سے آگے نہیں بڑھے گا ۔ اگر بی جے پی اور کانگریس میں اتحاد بھی ہوجائے تو ان کی اکثریت 273 تک نہیں پہونچے گی ۔