ٹی آر ایس کے ذریعہ گنگا جمنی تہذیب برقرار : محمد جہانگیر خاں

   

شمس آباد :۔ راجندر نگر کے علاقہ ہیپی ہوم کالونی میں میناریٹی سیل انچارج و کونسلر محمد جہانگیر خاں نے گھر گھر دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور ٹی آر ایس امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ تقریبا آٹھ سو مکانات کی عوام سے ملاقات کی ۔ جہانگیر خاں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کے دور میں ہی ریاست کی گنگا جمنی تہذیب برقرار رہے گی ۔ چیف منسٹر کے سی آر ہر طبقہ کی ترقی کے لیے فلاحی اسکیمات کا آغاز کرچکے ہیں ۔ عوام کے تمام مسائل کو حل کیا جارہا ہے ۔ حکومت کی اسکیمات عوام کے لیے سخت ترین بن رہی ہیں ۔ بے وزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔ عوام کو حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم کا عمل بہت جلد کیا جارہا ہے ۔ پانی کے مسئلہ کو مشن بھگیرتا کے تحت کیا جارہا ہے ۔ پنشن کی رقم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔ بعد انتخابات عوام کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ اس موقع پر سید مزمل احمد ، سید تفضل احمد ، محمد بابا ، کے علاوہ خواتین و نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔