حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اے ریونت ریڈی نے بی جے پی اور ٹی آر ایس کو ایک سکے کے دو رُخ قرار دیا اور الزام لگایا کہ یہ دونوں پارٹیاں ان کی غلط پالیسیوں کا شکار ہوئے افراد کی نعشوں پر سیاست چل رہے ہیں۔ ریونت ریڈی نے ٹیچرس، ملازمین، کسانوں اور بے روزگار افراد سے اپیل کی کہ وہ ٹی آر ایس اور بی جے پی حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے مایوس ہوکر خودکشی نہ کریں۔