ٹی آر ایس کے چار ایم ایل ایز کو گجرات اور اترپردیش سے فون پر دھمکیاں

   


حیدرآباد 13 نومبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے اُن چار ایم ایل ایز کو جنھیں بی جے پی میں شامل کرنے کے لئے رقمی لالچ دیا گیا تھا گجرات اور اترپردیش سے دھمکی آمیز کالس وصول ہورہے ہیں۔ ٹی آر ایس کے چار ایم ایل ایز پی روہت ریڈی، آر کانتا راؤ، جی بالراجو اور بی ہریش وردھن ریڈی کو پہلے ہی بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں اور ان کے لئے زائد حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔