ٹی ایس جینکو کا امتحانانتخابات کے پیش نظر ملتوی

   

حیدرآباد 28 مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ پاور جنریشن کارپوریشن لمیٹیڈ کا آن لائین کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ ( سی بی ٹی ) برائے اسسٹنٹ انجینئرس ( الیکٹریکل ‘ میکانیکل ‘ الیکٹرانکس و سیول و کیمسٹ ) کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ یہ امتحان 31 مارچ کو ہونے والا تھا ۔ کہا گیا کہ لوک سبھا انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی وجہ سے امتحان ملتوی کیا گیا ۔ سی بی ٹی کا انعقاد اب ضابطہ اخلاق کی برخواستگی کے بعد کیا جائیگا ۔ ٹی ایس جینکو کی ویب سائیٹ پر امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا ۔