ٹی ایم سی، بی جے پی دونوں ہی رشوت خور : یچوری

   

نئی دہلی۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم نے ٹی ایم سی اور بی جے پی کو ان کی اوقات دکھا دی ہے اور یہ دونوں ہی جماعتوں نے چٹ فنڈ اسکام میں سازباز کے ساتھ اپنی حصہ داری کی تقسیم کی ہے۔ یچوری نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کولکتہ میں تحقیقات کیلئے سی بی آئی کو روانہ کئے جانے میں انہیں کوئی غلطی نظر نہیں آئی، البتہ اگر یہ ایجنسی ازخود کارروائی کیلئے پیشرفت کرتی تو شاید یہ بات قابل اعتراض ہوسکتی تھی لیکن عدلیہ نے سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ اس بنیاد پر یہ ادارہ ملک کی کسی بھی ریاست میں تحقیقات کرسکتا ہے۔