عدالت نے پولیس تحویل میں بھیج دیا
بھونڈی۔30؍جون ( ایجنسیز) مہاراشٹر اٹیچر اہلیت امتحان (ٹی ای ٹی) 2026 کے پرچہ لیک معاملے کی تحقیقات کرنے والی بھونڈی پولیس اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تین ملزمین کی گرفتاری کے بعد اب پولیس نے کلیدی ملزم وجیندر گپتا کی بیوی سمن کْماری کو پٹنہ سے گرفتار کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پرچہ لیک نیٹ ورک کے مبینہ سرغنہ وجیندر گپتا اور اس کا قریبی ساتھی کپل دہیا ابھی تک فرار ہیں۔ ان کی گرفتاری کے لیے ایس آئی ٹی کی ٹیمیں اتر پردیش، بہار، دہلی اور ہریانہ میں مسلسل چھاپے مار رہی ہیں۔ گرفتاری کے بعد سمن کْماری کو ٹرانزٹ کارروائی مکمل کرنے کے بعد مہاراشٹرا لے آئی اور منگل کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے اسے 6 جولائی تک پولیس تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔