ٹی سی روبینہ انعامدار کا بلا ٹکٹ مسافروں سے جرمانہ وصولی کا ریکارڈ

   

ممبئی: سنٹرل ریلوے ممبئی ڈیویژن پرایک ٹی ٹی ای روبینہ عاقب انعامدار نے بلا ٹکٹ مسافروں سے جرمانہ وصولی کا ریکارڈبنایاہے۔ سفر کے دوران ٹکٹوں کی جانچ پڑتال میں ریکارڈ توڑ سنگل دن کی بہترین کارکردگی کی ہے ۔روبینہ عاقب انعامدار، (ٹی ٹی ای ) ٹریولنگ ٹکٹ ایگژامینر، تیجسوینی 2 بیچ، ممبئی ڈویژن کو محکمہ ریلوے نے مبارکباد پیش کی ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے کُل 150 بے قاعدہ ؍ بغیر ٹکٹ کیسز کا پتہ لگایا، جس سے ٹکٹ چیکنگ سے 45,705روپئے کی آمدنی ہوئی، جس میں فرسٹ کلاس کے 57بغیر ٹکٹ کیسوں میں سے 16,430 روپئے بھی شامل ہیں۔