حیدرآباد: چھوٹے پردہ کا چائلڈ آرٹسٹ 14سالہ شیو لیکھ سنگھ کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی جبکہ ا س کے ماں باپ او رایک دیگر شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ یہ حادثہ رائے پور میں پیش آیا جہا ں ان کی کار کو ایک ٹرک نے ٹکر دیدی۔ سپرینٹ آف پولیس عارف شیخ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیولیکھ او راس کے والدین اور کارڈرائیور رائے پور جانے کیلئے بلاس پور سے نکلے تھے۔
ہائی وے پر کار بہت تیز رفتار تھی۔ اسی دوران سامنے کی سمت سے آنے والی ایک ٹرک نے انہیں ٹکر دیدی جس سے برسرموقع چائلڈ آرٹسٹ شیولیکھ سنگھ فوت ہوگیا جبکہ اس کے والدین اور ڈروائیورزخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شیو لیکھ سنگھ رائے پور ایک انٹرویو کے سلسلہ میں جارہا تھا۔ واض ح رہے کہ شیو لیکھ نے چھوٹے پردہ کے کئی سیریلوں میں کام کرچکا ہے۔جن میں سنکٹ موچن ہنومان اور سسرال سمار کا کافی مشہورہے۔