ٹی وی 9 سویٹ ہوم ایکسپو 2026 کا شاندار آغاز

   

پہلے ہی دن زبردست عوامی ردعمل
حیدرآباد ۔ 25 جولائی (راست ) ٹی وی 9 تلگو کے زیراہتمام ٹی وی 9 سویٹ ہوم ایکسپو 2026ء کا ہائٹیکس ایگزیبیشن سنٹر حیدرآباد میں شاندار آغاز ہوا جہاں پہلے ہی دن گھروں کے خریداروں، سرمایہ کاروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایکسپو کا افتتاح تلنگانہ کے وزیربرائے ریونیو، ہاؤزنگ، اطلاعات و تعلقات عامہ، مسٹر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے انجام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف اسٹالس کا دورہ کیا۔ نمائش کنندگان سے ملاقات کی اور معروف رئیل اسٹیٹ اداروں اور حقیقی خریداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کی اس کوشش کو سراہا۔ معتبر رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس کی شرکت سے سجائے گئے اس ایکسپو 100 میں حیدرآباد کے مختلف علاقوں کے اپارٹمنٹس، ولاز، پلاٹس، فارم ہاؤسز اور دیگر رہائشی منصوبے پیش کئے جارہے ہیں۔ زائرین نے مختلف پراجکٹس کا جائزہ لیا۔ سرمایہ کاری کے امکانات پر معلومات حاصل کیں۔ ہوم لون اور مالیاتی سہولتوں سے متعلق ماہرین سے مشورے کئے جبکہ متعدد نمائش کنندگان نے مؤثر کاروباری استفسارات اور موقع پر ہی بکنگ ہونے کی بھی اطلاع دی۔ یہ ایکسپو 26 جولائی تک جاری رہے گا جہاں خصوصی پراجکٹ لانچس ایکسپو آفسرس، ماہرین سے مشاورت اور پرکشش لکی ڈرا انعامات کی سہولت دستیاب ہوگی۔ تمام زائرین کیلئے داخلہ مفت ہے۔H/M