مذکورہ کٹوتی کا اثر خصوصی ادائیگیوں پر پڑے گا جس میں منافع‘ ادائیگی برائے کنٹراکٹرس اور سب کنٹراکٹرس‘ انشورنس کمیشن‘ دلالوں‘ مشنری کے کرایوں‘ اور غیر منقولہ جائیدادوں اور پیشہ ورانہ فیس پر پڑے گا
نئی دہلی۔ دی سنٹرل بورڈ آف انکم ٹیکس نے چہارشنبہ کے روز ٹی ڈی ایس اور ٹی سی ایس میں 25فیصد کٹوتی کے احکامات جاری کئے ہیں جو 14مئی سے 31مارچ کے درمیان ٹیکس ادا کرنے والوں کے ہاتھوں میں موجود رقم پر ہوگی۔
مذکورہ رعایت 23مخصوصی ادائیگی پر ہوگی جو ٹی ڈی ایس کی ریٹنگ20فیصد سے 1فیصد پر ہوگی اور11ادائیگیاں ٹی سی ایس پر لاگو ہوں گی۔
انکم ٹیکس محکمہ کے مطابق اگر کوئی کسی پیشہ وار کو ایک کروڑ روپئے فیس پر حاصل کرتا ہے تو پھر ایک ٹی ڈی ایس موجودہ رقم میں 10فیصد کم کی کٹوتی کے پیش نظر 10لاکھ روپئے کی کٹوتی ادائیگی سے قبل کرلی جاتی ہے۔ جس کے نتیجے میں اس پیشہ وار کو90لاکھ روپئے ادا کئے جائیں گے۔
مگر جب سے ٹی ڈی ایس کی شرح میں 10فیصد سے 7.5 فیصد کی کٹوتی کی گئی ہے پیشہ وارانہ لوگوں کو 92.5لاکھ روپئے ادا کئے جارہے ہیں۔
پیشہ واروں کو زائد رقم2.5لاکھ روپئے کم ٹی ڈی ایس شرح کی وجہہ سے ملے گی
To provide more funds at the disposal of taxpayers for dealing with the economic situation arising out of COVID-19 pandemic, rates of TDS have been reduced by 25% for following non-salaried specified payments. Here is the table of existing & new reduced rates#IndiaFightsCorona pic.twitter.com/Zg2CFijxLF
— Income Tax India (@IncomeTaxIndia) May 13, 2020
مذکورہ کٹوتی کا اثر خصوصی ادائیگیوں پر پڑے گا جس میں منافع‘ ادائیگی برائے کنٹراکٹرس اور سب کنٹراکٹرس‘ انشورنس کمیشن‘ دلالوں‘ مشنری کے کرایوں‘ اور غیر منقولہ جائیدادوں اور پیشہ ورانہ فیس پر پڑے گا۔
کچھ اس طرح کا موجودہ اور نئی کٹوتی کی شرح ہے جو محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ بینکو ں کی جانب سے نئی شرح کے مطابق اپنے صارفین کو فوائد فراہم کئے جائیں گے۔
اگر کسی کو بینک کی جانب سود 20000روپئے ملتا ہے تو پھر پہلے سے موجودہ شرح دس فیصد مذکورہ بینک کو ٹی ڈی ایس میں 2000روپئے کی کٹوتی کرے گا۔جنھوں نے اپنا ادھار او رپین کارڈ پیش نہیں کیا ہے انہیں ٹی ڈی ایس اور ٹی سی ایس کی شرح میں کمی نہیں ملے گی۔