ٹی ڈی پی و دیگر پارٹی قائدین کی بی جے پی میں کل شمولیت

   

حیدرآباد /16 اگست ( سیاست نیوز ) بی جے پی کی تلنگانہ یونٹ نے آج کہا کہ کئی ٹی ڈی پی قائدین اور دیگر اتوار کو بی جے پی کے کارگذار صدر جے پی نڈا کی یہاں موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوجائیں گے ۔ ریاستی بی جے پی کے سربراہ کے لکشمن نے بتایا کہ نڈا کارگذار صدر بننے کے بعد پہلی بار تلنگانہ کا دورہ کر رہے ہیں ۔ وہ پارٹی کے عہدیداروں اور قائدین سے علحدہ علحدہ ملاقات کریں گے ۔ آنے والے بلدی چناؤ کیلئے بی جے پی نے مخصوص گروپ بنائیں ہے جو اس چناؤ کے امور کے ذمہ دار ہیں ۔ نڈا اتوار کی شام مہا سمیلنم میں شریک ہوں گے جہاں ٹی ڈی پی اور دیگر پارٹیوں کے قائدین بی جے پی میں شامل ہوں گے ۔ لکشمن نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ تقریباً 20 ہزار ٹی ڈی پی ورکرس پارٹی میں شامل ہونے جارئے ہیں ۔ اتوار کے کنونشن کے بعد نڈا اسٹیٹ پارٹی کور کمیٹی کے ا رکان کے ساتھ ڈنر میٹنگ منعقد کریں گے ۔ تلنگانہ میں بی جے پی کا مستقبل کا لائحہ عمل ، ریاست میں بی جے پی کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر قومی سطح پر کئے جانے والے فیصلوں اور پارٹی کی جاریہ رکنیت سازی مہم کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔