کابل۔ دائیں ہاتھ کے اسپینر راشد خان نے افغانستان کرکٹ بورڈ(اے سی بی) کی جانب سے اسی سال اکٹوبر اور نومبر میں یو اے ای اور عمان میں کھیلائے جانے والے مردوں کے ٹی 20عالمی کپ کے لئے ان کے نام کا اعلان کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی افغانستان ٹی 20کپتان سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔
ستمبر9جمعرات کے روز دیر سے عالمی ورکڈ کپ ٹیم کے لئے ان کے وطن کی جانب سے توثیق کے خبروں کے منظرعام پر آنے کے کچھ منٹوں بعد ہی ال راؤنڈر نے یہ اعلان کیاہے۔
راشد خان نے سوشیل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہاکہ”مذکورہ انتخابی کمیٹی او راے سی بی (افغانستان کرکٹ بورڈ) نے ٹیم کے لئے میری رائے نہیں مانگی ہے جس کا اعلان اے سی بی میڈیا نے کیاہے“۔
انہوں نے مزیدلکھا کہ ”بطور کپتان اور قوم کے ذمہ دار فرد کی حیثیت سے اپنی ٹیم کے انتخاب کا حصہ ہونے کا مجھے حق حاصل ہے۔
فوری عمل کے ساتھ میں افغانستان ٹی 20ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے اپنے رول سے دستبردارہونے کا فیصلہ لیا ہے“