ٹی10کی بدولت کرکٹ اولمپک میں شامل ہوسکتی: سنگاکارا

   

ابوظہبی : سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایم سی سی کے صدر کمارا سنگاکارا نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹی 10 کے ذریعہ اولمپک میں کرکٹ کی شمولیت مملک ہے۔ یہاں رواں ماہ منعقد شدنی ٹی 10 لیگ کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے سنگاکارا نے کہا کہ 2028 اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کے لیے ٹی 10 بہتر فارمیٹ ہوگا۔ اولمپکس میں ٹی 20 کی شمولیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سنگاکارا نے کہا کہ ٹی 20 یا ٹی 10 ہی کے ذریعہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیا جاسکتا ہے لیکن اس سے قبل اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کے لیے ابھی ایک طویل سفر طے کرنا باقی ہے۔ تمام کرکٹ ممالک کے کرکٹ بورڈس اور آئی سی سی کو اس ضمن میں کام کرنا ہے۔ کیوں کہ ہمیں اولمپکس کی شرائط اور وقت کی پابندی کے متعلق کسی ایک فارمیٹ کو متعارف کرنا ہے۔ کئی برسوں سے اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مجھے امید ہے کہ ٹی 10اولمپکس میں شامل ہونے کی مضبوط دعویداری پیش کرسکتا ہے۔