ٹی20ورلڈ کپ امارات منتقل، بی سی سی آئی نے تصدیق کردی

   

نئی دہلی: بی سی سی آئی نے ٹیٹی 20 ورلڈ کپ کے متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ بی سی سی آی کے سکریٹری جئے شاہ نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی نے اصولی طور سے اسے منتقل کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔شاہ نے ایک بیان میں کہا ہم ٹورنمنٹ کوامارات منتقلکررہے ہیں ۔ بی سی سی آئی ورلڈ کپ کے پہلے دور کے میچ عمان میں کروانے کے لئے بھی تیار ہے ۔ شیڈول کو بعد میں حتمی شکل دی جائے گی۔ ہم نے شیڈول پوری طرح سے فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ ہم آپ کو جلد ہی باخبر کریں گے ۔سمجھا جاتا ہے کہ عمان کرکٹ کے عہدیداروں نے رواں ماہ کے آغازمیں دبئی میں بی سی سی آئی کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے ۔ عمان ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے میچوں کی میزبانی کرسکتا ہے جس میں سری لنکا، آئرلینڈ، پاپوا نیو گنی، عمان ، بنگلہ دیش، نامیبیا، نیدرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ مدمقابل ہوں گے ۔ عمان کرکٹ ٹیم بھی ٹورنمنٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ پہلے راؤنڈ کی چار ٹیمیں سوپر12 مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی، جس میں ہندوستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، پاکستان، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کا براہ راست داخلہ ہوگا۔