ٹی20 ورلڈ کپ منتقل کروانے پر پاکستان کا غور

   

لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ مارچ تک اگر ہندوستان نے کھلاڑیوں اور پاکستانی تماشائیوں کو ویزے دینے کی تحریری یقین دہانی نہ کروائی تو رواں برس ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ ہندوستان سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ کرک انفو کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہمیں کبھی ہندوستان میں کھیلنے سے منع نہیں کیا اور پاکستان یہ یقین دہانی کرا چکا ہے ہم ہندوستان میں کھیلیں گے لیکن اس کے لیے ہمیں کھلاڑیوں سمیت بورڈ عہدیداروں، صحافیوں اور شائقین کے ویزے جاری کرنے کی تحریری یقین دہانی دینا ہوگی۔