پائلٹ روہت ریڈی نے پرگتی بھون پہنچ کر چیف منسٹر سے ملاقات کی

   

ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس پر تبادلہ خیال کیا، ماہرین قانون سے مشاورت کی
حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے نوٹس وصول ہونے کے بعد آج بی آر ایس کے رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے پرگتی بھون پہنچ کر چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی۔ واضح رہیکہ ای ڈی کے عہدیداروں نے کل اسمبلی حلقہ تانڈور کی نمائندگی کرنے والے بی آر ایس کے رکن اسمبلحی پائلٹ روہت ریڈی کو منی لانڈرنگ کے کیسیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 ڈسمبر کو پوچھ تاچھ کیلئے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ اسی مسئلہ پر پائلٹ روہت ریڈی نے چیف منسٹر سے تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہیکہ ارکان اسمبلی خریدی کے معاملے کا پائلٹ روہت ریڈی نے پردہ فاش کیا تھا، جس کے تھوڑے دن بعد ای ڈی نے انہیں نوٹس جاری کیا ہے۔ آج صبح بی آر ایس کے رکن اسمبلی نے چارمینار کی بھاگیہ لکشمی مندر میں خصوصی پوجا کرنے کے بعد تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے کو چیلنج کرتے ہوئے انہیں کل بھاگیہ لکشمی مندر آنے پر زور دیا ہے۔ مجھ پر منشیات کے کیس میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نوٹس وصول ہونے سے قبل بی جے پی کے قائدین کو اس کی پہلے اطلاع مل رہی ہے۔ اگر مجھے کرناٹک پولیس کی جانب سے نوٹس جاری کی گئی ہے تو بنڈی سنجے چارمینار پہنچ کر اس کا ثبوت دیں۔ وہ قسم کھاتے ہیں انہیں کرناٹک پولیس کی جانب سے ڈرگس کے کیس میں کوئی نوٹس وصول نہیں ہوئی ہے۔ن