پائپ لائن کی کھدوائی میں سونے کے سکوں کا دفینہ برآمد

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش میں پائپ لائن کی کھدوائی کے دوران دفینہ برآمد ہوا ۔ ایک گھڑے میں سونے کے سکوں کی موجودگی کے بعد مقامی عوام میں سنسنی پھیل گئی ۔ مقامی تحصیلدار نے پہونچکر سونے کے سکوں کو ضبط کرلیا ۔ اس واقعہ سے دفینوں کی تلاش میں مصروف افراد میں بے چینی پیدا ہوگئی ۔ اکثر دفینوں کی تلاش میں مصروف افراد کو مسلسل کوشش کے بعد بھی مایوسی ہاتھ آتی ہے ۔ سرکاری کام کے دوران دفینہ کا برآمد ہونا موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ آندھرا پردیش کویلا گڈیم منڈل میں پائپ لائن کی تنصیب کا کام جاری ہے اور اس پائپ لائن کی تنصیب میں کھدوائی کے دوران گڑھا میں سونے کے سکہ برآمد ہوئے ۔ ایک سکہ کا وزن 8 گرام بتایا گیا اور تمام سکوں کو تحصیلدار نے ضبط کرلیا ۔۔ ع