پادری کا45 برس چرچ میں گزارنے کے بعد قبول اسلام

,

   

آسٹریلیا کے نومسلم عبدالرحمن سے عیسائی نوجوان متاثر ہیں

سڈنی: آسٹریلیا کے پادری گولڈ ڈیوڈ نے اپنی زندگی کے 45 سال چرچ کیلئے وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔ 45 سال چرچ کیلئے وقف کرنے والے نومسلم گولڈڈیوڈ نے اپنا مسلم نام عبدالرحمن رکھ لیا۔ رپورٹر کے مطابق گولڈڈیوڈ نے آسٹریلیائی عیسائی برادری میں ایک معتبر پادری کی حیثیت سے مقام حاصل کیا۔ سابق پادری نے ساڑھے چار دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی اور نوجوان مسیحی انہیں ایک ہمہ جہت شخصیت کے طور پر دیکھتے تھے۔ گولڈڈیوڈ کے اسلام قبول کرنے کی خبر نے بہت سے لوگوں کو حیران کردیا۔ نومسلم عبدالرحمن نے مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات پر تاحال کوئی بات نہیں کی۔ واضح رہیکہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جب 30 خواتین ایک ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی تھیں۔