’’پارلیمنٹ آرٹ‘‘کی اجرائی

   

نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ ہاوس میں موجود منفرد آرٹ اور مجسمہ سازی کی علامت کافی ٹیبل بک ’’پارلیمنٹ آرٹ‘‘کا آج اجرا کیا۔ یہ کافی ٹیبل بک اندرا گاندھی نیشنل سنٹر فار دی آرٹس نے حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے زیر اہتمام شائع کی ہے۔ اوم برلا نے آئی جی این سی اے کی کوششوں کی تعریف میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو ہندوستانی ثقافت کے تنوع کی عکاسی کرنے والی منفرد عمارت بنانے میں اس تنظیم کے تعاون کو سراہا۔