پارلیمنٹ سیکورٹی کیس: ریٹائرڈ پولیس عہدیدار کا بیٹا زیر حراست

   

باگل کوٹ:پارلیمنٹ سیکورٹی کی خلاف ورزی کیس میں ایک ریٹائرڈ پولیس افسر کے بیٹے کو کرناٹک کے باگل کوٹ سے کل رات دیر گئے حراست میں لیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت سائکرشن جگلی کے طور پر کی گئی ہے ۔ باگل کوٹ کے نوا نگر پولیس اسٹیشن میں دو گھنٹے سے زیادہ تک جاری رہنے والی پوچھ گچھ کے بعد ملزم کو نئی دہلی لیجایا جا رہا ہے ۔
پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کے معاملے میں ایک اور ملزم منورنجن کی ڈائری میں سائکرشنا کا نام تھا ۔

کا ذکر کئی بار کیا گیا ہے ۔ کال ریکارڈ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ منورنجن نے سائکرشن کو کئی بار فون کیا تھا۔ سائکرشن کی بہن سپندنا نے کہا کہ پولیس ان کے گھر یہ کہہ کر آئی تھی کہ منورنجن ان کے بھائی کا اسی بیچ کا روم میٹ تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس پچھلے دو دنوں سے منورنجن کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔