حیدرآباد : 30 جنوری (سیاست نیوز) پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا 31 جنوری سے آغاز ہورہا ہے اور مرکزی حکومت نے اجلاس سے قبل کل جماعتی اجلاس منعقد کرتے ہوئے سیشن کے انعقاد میں تعاون کی اپیل کی۔ بی آر ایس پارلیمانی پارٹی کے قائد ڈاکٹر کے کیشو رائو اور لوک سبھا میں پارٹی لیڈر ناما ناگیشور رائو نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے تلنگانہ کے مسائل کو پیش کیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے خواہش کی کہ تلنگانہ کے دیرینہ حل طلب مسائل پر مباحث کی اجلاس دی جائے۔ مرکزی حکومت کے پاس تلنگانہ کے کئی امور طویل عرصہ سے زیر التوا ہیں۔ آندھراپردیش تنظیم جدید قانون کے تحت تلگو ریاستوں سے جو وعدے کئے گئے تھے ان پر عمل نہیں کیا گیا۔ بی آر ایس ارکان پارلیمنٹ دونوں ایوانوں میں تلنگانہ کے مسائل کو شدت کے ساتھ پیش کریں گے۔ ناگیشور رائو نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل پر مرکز سے نمائندگی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی دوسری میعاد کا یہ آٓخری پارلیمنٹ سیشن ہے لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ تلنگانہ کے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کرے۔ 1