دہلی پولیس کی خصوصی سل نے چھ افراد کے خلاف یو اے پی اے کی دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاہے۔
کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈرڈگ وجئے سنگھ نے جمعہ کے روزبے روزگاری پر تشویش کا اظہار کیااور چہارشنبہ کے روز لوک سبھا میں پیش آنے والے سکیورٹی کوتاہی کے واقعہ کو بے روزگاری سے جوڑا ہے۔
کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے مشتبہ افراد کے مبینہ طور پر بے روزگار ہونے کے بارے میں سوال کیا‘اور وزیراعظم نریندر مودی پر زوردیاکہ وہ اس پر غو ر کریں۔ ایچ ٹی سے ایک گرافک شیئر کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر نے ایکس پر لکھا کہ”بے روزگاری بہت ہی بڑا مسئلہ ہے۔
ے روزگار نوجوانوں کو اس طر ح کی کاروائی کے لئے کیو ں اکسایاجارہا ہے وہ پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے روز اس طرح کا حملہ تمام سیاسی قائدین بالخصوص وزیراعظم نریندرمودی کو اس پر سونچنا چاہئے“۔
پارلیمنٹ پر حملے کے 22ویں برسی کے موقع پر ایک بڑی سکیورٹی غلطی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب چہارشنبہ کے روز وقفہ صفر کے دوران لوک سبھا کے چیمبر میں دو حملہ آور داخل ہوگئے تھے۔ گیس کانسٹر ہاتھوں میں لئے وہ ایوان میں داخل ہوئے۔
اراکین پارلیمنٹ کے ہاتھوں دبوچے جانے تک انہوں نے پیلے رنگ کی گیس اس سے خارج کی او رنعرے لگائے۔
لوک سبھا کی ویزٹرس گیلری سے ایک شخص کو چھلانگ لگاتے ہوئے دکھایاگیاہے اس وقت ممبران ضروری معاملات پر تبادلے خیال کررہے تھے‘ بی جے پی ایم پی کھاگن مارمو کی تقریر چل رہی تھی‘ اور ایوان میں ہنگامہ ہوگیا۔