پارلیمنٹ ہاوس کے قریب میں لگی آگ

,

   

نئی دہلی۔ پارلیمنٹ کے ہاوس کے قریب میں دو لیبر کنینرس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس کی بات کی جانکاری محکمہ فائر کے عہدیدار دی ہے۔

پیر کے روز شام4:15منٹ کے قریب محکمہ فائر کو ایک فون کال موصول ہوا جس کے بعد فوری عملہ موقع پر پہنچا اور آگ کے شعلوں پر قابو میں کامیاب ہوگیا۔آگ پر قابو پانے کے لئے محکمہ کے پانچ فائر ٹنڈرس موقع پر پہنچے تھے۔

مذکورہ محکمہ کے عہدیداروں نے کہاکہ اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے