پاروتی وی آل انڈیا ریڈیو کی جوائنٹ ڈائریکٹر

   

ترواننت پورم: محترمہ پاروتی وی نے چہارشنبہ کے روز آل انڈیا ریڈیوترواننت پورم کے جوائنٹ ڈائریکٹر (نیوز) کا عہدہ سنبھال لیا ۔محترمہ پاروتی 2011 بیچ کی انڈین انفارمیشن سروس آفیسر ہیں جوفی الحال کیرالا لکش دیپ خطے میں سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کی ریجنل آفیسر ہیں ۔ وہ مستقبل میں بھی اس عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گی۔ایک پریس ریلیز کے مطابق انہون نے نئی دہلی میں واقع وزارت اطلاعات و نشریات کے کمیونیکیشن بیورو میں بھی کام کیا ہے ۔