پاروتی پورم میں ہاتھیوں کی ہلچل

   

حیدرآباد 11 فروری (یو این آئی) اے پی کے پاروتی پورم میں جنگلی ہاتھیوں نے ہلچل مچادی۔سیشاچلم جنگلاتی علاقہ سے پہنچ کر ہاتھیوں نے فصلوں اور باڑ کو نقصان پہنچایا۔اس کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی گئی جنہوں نے ہاتھیوں کو جنگل میں واپس بھیجنے کو یقینی بنایا۔بتایاجاتا ہے کہ پانی کیلئے ہاتھی اکثر اس علاقہ میں آتے ہیں۔