پارٹی ارکان کو بغیر اجازت فوج سے نہ ملنے نواز شریف کی ہدایت

   

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) سربراہ نوازشریف نے اپنے پارٹی عہدہ داروں کو پارٹی قیادت کی پیشگی اجازت کے بغیر پاکستانی فوج اور محکمہ انٹیلی جنس سے نہ ملنے کی ہدایت جاری کیے ہیں۔شریف نے کہا،’’میں اپنی پارٹی کو ہدایت جاری کررہا ہوں کہ مستقبل میں، پارٹی کاکوئی بھی ممبر ذاتی طور سے یا پارٹی سطح پر فوج اور اس سے متعلقہ ایجنسیوں کے کسی بھی نمائندہ کے ساتھ میٹنگ نہیں کریگا۔ شریف نے پاکستان تحریک انصاف حکومت اور فوج کے ساتھ قریبی تعلقات کے تناظر میں ٹویٹ کیا، حالیہ واقعات نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ سات پردوں کے پیچھے چھپ کر کیسے میٹنگیں کی جاتی ہیں اور کیسے ان معاملات کو خصوصی رنگ دے کر کچھ اور لوگوں کو مشہورکیا جاتا ہے۔یہ کھیل اب ختم ہونا چاہیے۔ انہوں وزیراعظم عمران خان کو ایک منتخب نہیں بلکہ پاکستانی فوج کی جانب سے منتخب کردہ امیدوارقراردیا۔