پارٹی چاہے تو الیکشن لڑوں گی : پرینکا

,

   

امیتھی ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے آج کہا کہ وہ انتخابات لڑیں گی بشرطیکہ کے ان کی پارٹی انہیں اس کی ہدایت دے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی خواہش پارٹی کی آرگنائزیشن کیلئے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی ورکرس کو واضح طور پر کہہ چکی ہیں کہ اس الیکشن میں مناسب ڈھنگ سے انتخابی مہم چلانا اہمیت کا حامل ہے۔ آپ کو ہر ایک گھر کو جانا ہوگا اور عوام کو بتانا ہوگا کہ یہ الیکشن قوم کو بچانے کا موقع ہے ۔ راہول گاندھی نہیں بلکہ قوم کو یہ انتخابات جیتنا چاہئے۔