حیدرآباد۔/18 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی ڈی سیتکا نے کہا کہ پارٹی کو کسی تنازعہ اور مشکل سے بچانے انہوں نے پارٹی عہدہ سے استعفی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی چناؤ میں انتخابی مہم سے دور افراد بھی اظہار خیال کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی عہدہ کے بغیر بھی کام کریں گی اور کانگریس کو مستحکم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہائی کمان کے احکامات کی پابند رہیں گی۔ ر