پارٹی کیڈر میری عیادت کیلئے ہاسپٹل نہ پہنچے : کے سی آر

   

انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہے ، ہاسپٹل میں دوسرے سینکڑوں مریض بھی زیرعلاج ہیں
حیدرآباد : /12 ڈسمبر (سیاست نیوز) ہاسپٹل میں زیرعلاج بی آر ایس سربراہ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے ہاسپٹل کے بیڈ سے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بی آر ایس کیڈر اوراپنے حامیوں کو ان کی عیادت کیلئے ہاسپٹل نا پہنچنے کی اپیل کی ۔ کے سی آر نے کہا کہ ان کی عیادت کیلئے پہنچنے والوں سے ہاسپٹل کے دوسرے مریضوں کو مشکلات پیش آرہی ہے ۔ انہیں بھی انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہے ۔ ڈاکٹرس بھی یہی دلیل پیش کررہے ہیں ۔ سابق چیف منسٹر نے کہا کہ وہ آہستہ آہستہ روبہ صحت ہورہے ہیں ۔ بہت جلد مکمل صحتیاب ہوکر عوام کے سامنے حاضر ہوں گے۔ ریاست کے مختلف علاقوں سے بی آر ایس کے قائدین اور کیڈر کے سی آر کی عیادت کیلئے یشودھا ہاسپٹل سوماجی گوڑہ پہنچے ۔ وہ ان کی فکر کرنے والے پارٹی قائدین حامیوں اور کارکنوں سے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اتفاقی حادثہ کے بعد یشودھا ہاسپٹل میں شریک ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹرس کی ٹیم نے انہیں احتیاط کرنے کی سختی سے ہدایت دی ہے۔ بصورت دیگر انفیکشن پھیل جانے کا انتباہ دیا ہے ۔ اگر احتیاط کرنے میں لاپرواہی کی گئی تو وہ کئی ماہ تک گھر سے باہر نہیں نکل پائیں گے ۔ لہذا وہ اپنے چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان سے ملاقات کرنے کیلئے خود پریشان نہ ہو اور نہ ہی انہیں پریشان کریں ۔ اپنے اپنے مقامات سے ہی میری صحتیابی کیلئے دعا کرتے رہے ۔ کے سی آر نے آئندہ دس دن تک کسی کو بھی ان سے ملاقات کرنے کی کوشش نہ کرنے کی اپیل کی ۔ ہاسپٹل میں میرے ساتھ سینکڑوں دوسرے مریض زیرعلاج ہیں ۔ ان کی صحت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے ۔ لہذا میری اس اپیل کا کوئی غلط مطلب نہ نکالیں ۔ پارٹی کے قائدین و کارکن ڈسپلن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں کو پہنچ جائیے ۔ مجھے امید ہے پارٹی کیڈر اور میرے حامی میری اپیل کا احترام کریں گے ۔ ن