پارکس سے ملحقہ ریسٹورنٹس میں خواتین کے جانے پر پابندی

   

کابل: طالبان نے شمال مغربی افغانستان کے صوبہ ہرات میں خاندانوں اور خواتین کو باغات والے ریستورانوں میں جانے سے روک دیا۔ طالبان کے عہدیدار نے پیر کو بتایا کہ یہ قدم ایسے مقامات پر مردوں اور خواتین کے اختلاط کی شکایات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق صرف ہرات میں ہوگا۔طالبان کے عہدیدار باز محمد نذیر نے میڈیا کی ان خبروں کی تردید کردی ہے کہ تمام ریستورانوں پر خاندانوں اور خواتین کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔ باز محمد نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق صرف ان ریستورانوں پر ہوگا جہاں پارکس وغیرہ ہیں جہاں مرد اور خواتین مل سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا علماء اور شہریوں کی بار بار شکایات کے بعد ہم نے نئی پابندیاں لگائیں اور ان ریستورانوں کو بند کر دیا۔