پاسپورٹ درخواست کے ادخال میں پوری طرح محتاط رہے

   

ادھوری تفصیلات دستاویزات کی غلطیوں سے ہر ہفتہ 1100 درخواستیں وصول
حیدرآباد /31 جنوری ( سیاست نیوز ) عام طور پر پاسپورٹ کیلئے اوسطاً 8 دن میں اپائنـٹمنٹ حاصل ہو رہا ہے۔ جبکہ تتکال اپاائنـٹمنٹ 5 دن میں دستیاب ہو رہاہے ۔ اس کے بعد یہ عمل مکمل ہونے کے 10 دن بعد پاسپورٹ جاری ہو رہا ہے ۔ اگرچہ کے پہلے کی بہ نسبت پاسپورٹ اجرائی کے عمل میں تیزی پیدا ہوگئی ۔ لیکن چند درخواست گذار غلطیاں کر رہے ہیں۔ درست دستاویزات داخل نہیں کر رہے ہیں۔ تفصیلات میں تضادات کی نشاندہی کئے بغیر درخواستیں داخل کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ایسے درخواست گذاروں کی درخواستیں زیر التواء رکھی جارہی ہے۔ اور پاسپورٹ کی اجرائی کیلئے مہینوں کا وقت لگ رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے اوسطاً 1100 درخواست گذار ہر ہفتہ ریجنل پاسپورٹ دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں اور قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ پاسپورٹ آفس کے حدود میں 5 سرویس سنٹرس ہیں اور 14 پوسٹ آفس بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ روزانہ چار ہزار سے زائد پاسپورٹس کی جہاں اجرائی ہو رہی ہے ۔ وہیں 5 تا 10 فیصد رخواستیں مسترد کی جارہی ہیں۔ درخواست گذاروں کی سہولت کیلئے محکمہ خارجہ نے پیر ، منگل اور جمعہ کو 250 کے حساب سے جملہ 750 آن لائن انکوائری اپائنمنٹ جاری کر رہی ہے ۔ جمعرات کو ’’ واک ان‘‘ کے ذریعہ درخواست گذاروں کے مسائل کو حل کر رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے ہر ہفتہ 1100 افراد سنٹرل آفس کے پاس قطاروں میں دیکھیں جارہے ہیں۔ پاسپورٹ کیلئے درخواست داخل کرنے سے قبل آدھار کارڈ دیگر دستاویزات اور تفصیلات درست ہے یا نہیں جانچ لیں۔ اگر کوئی شکوک و شبہات ہوتو [email protected] پر عہدیداروں سے رابطہ پیدا کرتے ہوئے اسکو حل کرلینے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ پتہ کی تصدیق کیلئے واٹر ، ٹیلیفون ، برقی بلز ، انکم ٹیکس اسسٹمنٹ آرڈر ، ووٹر شناختی کارڈ ، گیس کنکشن کا بل ، پبلک لمٹیڈ کمپنی میں خدمات انجام دینے والے کمپنی کے مہر کا لیٹر ہیڈ بھی پیش کرسکتے ہیں۔ پاسپورٹ کے تجدید کیلئے پہونچنے والے زیادہ تر افراد کی تفصیلات اور دستاویزات میں بھی تضاد پایا جارہا ہے ۔ ایسے افراد پاسپورٹ کے سرکاری اکاونٹ میں اپنے مسائل کو پیش کرتے ہوئے عہدیداروں سے مدد طلب کرسکتے ہیں ۔ 2