پاسپورٹ سیوا کیندر 17 و 24 ڈسمبر کو کھلے رہیں گے

   

حیدرآباد 10 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پاسپورٹ درخواستوں کے تتکال زمرہ کے تحت ادخال میں طویل انتظار کو کم کرنے کیلئے ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد نے تمام پانچ پاسپورٹ سیوا کیندر ہفتہ 10 ڈسمبر کو کھلے رکھے ۔ حیدرآباد میں تین ( امیرپیٹ ‘ بیگم پیٹ اور ٹولی چوکی ) کے علاوہ کریمنگر اور نظام آباد میں ایک ایک پاسپورٹ سیوا کیندر آج کھلا رکھا گیا ۔ اس کے علاوہ تمام 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر بھی آج کھلے رہے ۔ مکمل 3,741 اپائنٹمنٹس آج دئے گئے اور ان میں شہر میں 100 فیصد بک کئے گئے اور نظام آباد و کریمنگر میں 60 فیصد بکنگ ہوئی ۔ درخواست گذاروں نے درخواستوں کے ادخال کیلئے خصوصی انتظامات کی ستائش کی ۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد کے تحت تمام پاسپوٹ سیوا کیندر اور پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر 17 ڈسمبر اور 24 ڈسمبر کو بھی کھلے رہیں گے ۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر نے درخواست گذاروں سے اپیل کی کہ وہ خصوصی بندوبست سے استفادہ کریں۔