پرتھ: آسٹریلیا میں کنگارو کے حملے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جس نے اسے پالتو جانور کے طور پررکھاتھا۔پولیس ترجمان کے مطابق، پرتھ سے 400 کلومیٹر دور ریڈمنڈ میں پیر کو ایک شخص پر اس کے ہی پالتو کنگارو نے حملہ کردیا، جس سے اس کی موت ہوگئی۔1936 کے بعد آسٹریلیا میں کینگرو کا یہ پہلا مہلک حملہ ہے۔آسٹریلیا کنگارؤں کا گھر ہے اور یہاں تقریباً 5 کروڑ کنگارو ہیں۔ کنگارؤں کے حملوں کے واقعات براعظم میں شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔ 1936 کے بعد آسٹریلیا میں حملے کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔کچھ نر کینگرو جارحانہ ہوتے ہیں اور انسانوں پر انہی طریقوں سے حملہ کرتے ہیں جو وہ ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔کینگروز اپنے مخالف کو مارنے کے لیے اپنے چھوٹے اوپری اعضاء کا استعمال کرتے ہیں۔