حیدرآباد ۔ 19 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع پالماکول میں ہفتہ کی صبح ایک سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کیتاوت لمبیا 54 سالہ، کیتاوت جمنا 45 سالہ، کتراوت مانسنگھ 48 سالہ اور کیتاوت وسرم 45 سالہ ساکن میٹوگڈہ تانڈہ، نواب پیٹ منڈل ضلع محبوب نگر جملہ کی شام گنیش وسرجن کرنے کے بعد شمس آباد آرہے تھے کہ پالماکول کے قریب ان کی انووا کار نمبر TS07GZ9333 اپنا توازن کھو بیٹھی اور ایک پل سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے خانگی دواخانہ میں منتقل کردیا گیا۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ش