پانچ برسوں میں ہرخاندان کو 10لاکھ کا ہوگا فائدہ : اروند کجریوال

,

   

آج گوا میں نوجوانوں کی جو حالت ہے اس کیلئے کانگریس ، بی جے پی اور ایم جے پی پارٹیاں ذمہ دار ہیں

نئی دہلی/گوا: عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو گوا کے باشندوں کے سامنے اپنا 13 نکاتی ایجنڈے کا اپنا وژن پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر گوا میں آپ کی حکومت بنتی ہے تو ہم اس ایجنڈے پر کام کرکے نہ صرف مستقبل کا گوا بنائیں گے بلکہ ہر خاندان کو پانچ سالوں میں 10 لاکھ روپے کا براہ راست فائدہ ملے گا۔کیجریوال، جو گوا کے دورے پر ہیں، ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ہر خاندان کو بجلی، پانی، صحت اور تعلیم کی سہولیات مفت فراہم کریں گے اور 3000 روپے بے روزگاری بھتہ اور خواتین کو ایک ایک ہزار روپے دیں گے ۔ اس سے گوا میں ہر خاندان کو اوسطاً 2 لاکھ روپے سالانہ اور پانچ سالوں میں 10 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔ دہلی میں ہم نے ایک ایماندار حکومت چلاکر دکھائی ہے اور خود وزیر اعظم نریندر مودی نے عام آدمی پارٹی کو ایمانداری کا سرٹیفکیٹ دیا ہے ۔ ہم پر پولیس اور سی بی آئی کا چھاپہ مارا گیا اور ہماری 400 فائلوں کی جانچ کی گئی، لیکن ان میں ایک بھی غلطی نہیں ملی۔ آزاد ہندوستان میں اب تک کی سب سے ایماندار پارٹی، عام آدمی پارٹی ہے اور ہم گوا میں بھی بدعنوانی سے پاک اور ایماندار حکومت دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 14 فروری کو الیکشن ہے اور اس بار گوا کے لوگ بہت پرجوش ہیں۔ گوا کے لوگ محسوس کر رہے ہیں کہ اس بار حقیقی تبدیلی آئے گی۔ گوا کے لوگوں کے پاس اب تک کوئی متبادل نہیں تھا۔ چنانچہ ایک بار بھارتیہ جنتا پارٹی، ایک بار کانگریس اور ایک بار پھر بی جے پی اور ایک بار پھر کانگریس کو منتخب کیا جارہا تھا۔ اب کانگریس تو ایک طرح سے بی جے پی بن چکی ہے ۔ سبھی کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں چلے گئے ۔ اس لیے سارا ایک ہی خاندان، ایک ہی کنبہ ہے ۔ گوا کے لوگ ان دونوں پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں اور اب کسی بھی حالت میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ جب سے گوا آزاد ہوا ، تب سے لیکر آج تک 15 سال بی جے پی کی حکومت کی رہی ، 15 سال ایم جے پی کا اقتدار رہا اور 25 برس کانگریس نے حکومت کی۔ گوا کی آج کی حالت کے لیے یہ تمام پارٹیاں ذمہ دار ہیں۔ آج نوجوانوں کی جو حالت ہے ، جو بے روزگاری ہے ، اتنی بدعنوانی ہے ، اس کے لئے یہ ساری پارٹیاں ذمہ داری ہیں۔ اسی لیے آج عام آدمی پارٹی ایک امید بن کر سامنے آئی ہے ۔آپ کے کنوینر نے کہا کہ ہم نے گوا کے وژن کے حوالے سے 13 نکاتی ایجنڈا تیار کیا ہے ۔ اس 13 نکاتی ایجنڈے کو ہم نے ڈیڑھ سال کے دوران کئی بار گوا کے لوگوں سے بات چیت کے بعد یہ تیار کیا ہے ۔ پہلا نکتہ روزگار ہے ۔ گوا کے نوجوان بہت پریشان اور دکھی ہیں۔ میری کل شام گوا کے نوجوانوں سے ملاقات ہوئی تھی۔ ان کا ایک دکھ یہ ہے کہ انہیں روزگار نہیں مل رہا۔ لیکن اس سے زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ۔ سب جانتے ہیں کہ نوکریاں کم ہیں لیکن وہ چند نوکریاں غلط لوگوں کو رشوت لے کر یا سفارش کے ذریعے دی جا رہی ہیں۔ سب کو مساوی حقوق نہیں مل رہے ۔ اگر کوئی زیادہ ذہین ہے اور اس نے زیادہ نمبر حاصل کئے ہیں تو اسے نوکری نہیں مل رہی۔ نوجوانوں نے یہ بھی بتایا کہ ندعنوانی بہت زیادہ ہے ۔ جب تک آپ رشوت نہیں دیتے آپ کو نوکری نہیں ملتی۔

وزیر اعظم کی سیکورٹی میں کوتاہی پر سیاست
کی جارہی ہے :اروند کجریوال
پنجی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ پنجاب کے دوران سیکورٹی کی مبینہ خلاف ورزی پر سیاست کی جا رہی ہے ۔کجریوال نے کہاکہ اس معاملے پر جس طرح کی سیاست کی جارہی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے ۔ وزیراعظم کی حفاظت ضروری ہے تو عام آدمی کی حفاظت بھی ضروری ہے لیکن سیاست دونوں طرف (بی جے پی اور کانگریس)سے ہو رہی ہے ۔خیال رہے وزیراعظم نریندر مودی 5 جنوری کو پنجاب کے فیروز پور میں ہونے والی ریلی میں شرکت نہیں کر سکے کیونکہ مظاہرین کی طرف سے سڑک بلاک کرنے کی وجہ سے ان کا قافلہ تقریباً 20 منٹ تک ایک فلائی اوور میں پھنس گیا تھا۔سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کی سابق جج اندو ملہوترا کو سیکورٹی کی مبینہ خلاف ورزی کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے ۔