پانچ پاسپورٹ سیوا کیندر 24 ڈسمبر کو کھلے رہیں گے

   

حیدرآباد۔/20 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا نے بتایا کہ پاسپورٹ درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی مہم کے تحت 5 پاسپورٹ سیوا کیندر ہفتہ 24 ڈسمبر کو کام کریں گے۔ حیدرآباد میں واقع امیر پیٹ، بیگم پیٹ اور ٹولی چوکی مراکز کے علاوہ کریم نگر اور نظام آباد کے پاسپورٹ سیوا کیندر تتکال اور عام زمرہ کے تحت پاسپورٹ درخواستوں کی یکسوئی کریں گے۔ دونوں زمرہ جات کے تحت اپواینٹمنٹس جاری کئے جارہے ہیں۔ درخواست گذار اپنے اپواینٹمنٹ ری شیڈول یا مقررہ وقت سے قبل کرنے کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ایسے درخواست گذار جو تتکال زمرہ کے تحت درخواست دینے کے اہل ہیں انہیں تتکال اپواینٹمنٹ کیلئے رجوع ہونا چاہیئے۔ ایسے تتکال درخواست گذار جو تتکال زمرہ کیلئے اہل نہیں انہیں نارمل زمرہ کے تحت منتقل کیا جائے گا کیونکہ تتکال زمرہ صرف اہل درخواست گذاروں کیلئے ہے۔ 19 تا 23 ڈسمبر روزانہ 50 تتکال زمرہ کے اضافی اپواینٹمنٹس دیئے جارہے ہیں تاکہ ویٹنگ کی مدت گھٹائی جاسکے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر نے بتایا کہ 24 ڈسمبر کو ہفتہ کے دن پانچ سیوا کیندر کھلے رہیں گے۔ انہوں نے درخواست گذاروں سے اپیل کی کہ وہ بروکرس اور درمیانی افراد سے رجوع نہ ہوں۔ر