نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس نے 2024-25 کے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ پر ہجوم سے بچنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ اب تک پانچ کروڑ ریٹرن داخل کی جاچکی ہیں۔ محکمہ نے ایکس کہا کہ وہ ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پیشہ ور افراد کا شکریہ ادا کرتا ہے کیونکہ ان کی مدد سے اب تک پانچ کروڑ ریٹرن فائل ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 26 جولائی 2024 تک پانچ کروڑ ریٹرن داخل کیے گئے ہیں جبکہ یہ کامیابی گزشتہ سال 27 جولائی تک حاصل کی گئی تھی۔