پانڈیچری یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کونسل نے کیا کانوکیشن کا بائیکاٹ

,

   

پانڈیچری۔مذکورہ پانڈیچری یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کونسل نے 23ڈسمبر کے روز ہونے والے کانوکیشن تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیاہے جس میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند شرکت کریں گے۔کونسل نے طلبہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تقریب میں شرکت نہ کریں۔

اسٹوڈنٹس کونسل کے مطابق قومی سطح پر شہریت ترمیمی ایکٹ اور ملک گیر این آرسی کے خلاف جاری احتجاج کی روشنی میں یہ فیصلہ کیاگیاہے۔

مذکورہ طلبہ کونسل نے اسٹوڈنٹس پر اس بات کا بھی زوردیا ہے کہ دیگر تعلیمی اداروں میں ریاستی حکام کی جانب سے کئے جارہے ظلم وجبر کے خلاف مذکورہ طلبہ کے ساتھ اظہاریگانگت اور غیر ائینی قوانین کو نفاذ کی کوشش کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے مقصد سے بھی بائیکاٹ کرتے ہوئے کانوکیشن تقریب کا بائیکاٹ کیاجائے۔

واضح رہے کہ ملک بھریونیورسٹی اسٹوڈنٹس سی اے اے اور امکانی این آرسی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کی جانب سے اس کی شروعات ہوئی۔

جامعہ کے طلبہ کو پولیس بربریت کا سامنا کرنے کے بعد ملک کی بیشتر یونیورسٹیوں کے طلبہ سڑکوں پر اتر کر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کے ساتھ ہوئی زیادتیوں اور نئے شہریت قانون کے خلاف جم کا احتجاج کررہے ہیں۔