پانی کے تحفظ کے لیے منصوبہ بندی ضروری

   

کریم نگر میں مرکزی ٹیم نوڈل عہدیدار ایس پی سنگھ کی پریس کانفرنس

کریم نگر ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : دنیا بھر کی 25 فیصد آبادی میں اس وقت پانی کے لیے جھگڑے شروع ہوچکے ہیں ۔ اس لیے ان جھگڑوں کی روک تھام کے لیے مرکزی حکومت احتیاطی اقدامات کی شروعات کرچکی ہے ۔ جل شکتی ابھیان مرکزی ٹیم نوڈل آفیسر ایس پی سنگھ نے باتیں کہیں ۔ وہ جمعرات کی شام آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام کے تعاون سے پانی کی حفاظت کی جاسکتی ہے ۔ اس خیال کے تحت مرکزی حکومت جاریہ ماہ کی یکم سے ملک بھر میں جل شکتی ابھیان پروگرام کی شروعات کی ہے ۔ ملک بھر میں جن علاقوں میں پانی کی قلت ہے ۔ اس طرح کے 1600 اضلاع کی نشاندہی کرلی ہے ۔ زیر زمین پانی کی سطح کافی نیچے جانے والے مقامات کریم نگر ضلع میں ہیں ۔ جن کی نشاندہی ہوچکی ہے ۔ گینورم ، چیکور ، مامڑی گنگا دھرا رامڑگ چپہ ڈنڈی ان پانچ کی نشاندہی ہوچکی ہے ۔ اس کا تفصیل سے دورہ کریم نگر انتظامیہ عہدیداروں کے ساتھ مل کر کیا گیا ہے اور ان مقامات پر فی الحال پانی کے تحفظ کے لیے کس طرح کے اقدامات شروع کئے گئے ہیں ان کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ پانی کو بہہ جانے سے روکنے کے لیے زمین میں جانے کے لیے انجذابی گڑھوں میں بارش کا پانی بھرنے کے لیے مزید شعور بیداری کی ضرورت ہے ۔ جل شکتی ابھیان پروگرام میں سبھی طبقات شرکت کررہے ہیں ۔ پانی کے انتظامات کے لیے منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہم جہاں بھی گئے عوام نے خوش دلی سے ہمارا خیر مقدم کیا ۔ گاؤں والے واقعی بڑے ہی محبت کرنے والے ہوتے ہیں ۔ اس پروگرام میں امرا سنگھ ، وینکٹیشور راؤ اور دیگر شریک تھے ۔۔