پانی کے مسئلہ سے نمٹنے 100 اضافی ٹینکرس کا حصول ،واٹر بورڈ کا اقدام

   

حیدرآباد 14 اپریل (سیاست نیوز) موسم گرما کے آئندہ دنوں میں پینے کے پانی کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے 5KL کپاسٹی کے اضافی 100 ٹینکرس حاصل کئے جارہے ہیں اور آلودہ پانی سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سربراہی کے لئے 2.5KL کپاسٹی کے مزید 70 منی ٹینکرس خریدنے کا منصوبہ ہے۔ کل یہاں منعقدہ ایک اجلاس میں سیکشن واری پانی کی سربراہی کا جائزہ لیتے ہوئے پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق ایم دانا کشور نے عہدیداروں کو پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔