پاٹیدار کو او بی سی زمرہ میں شامل نہیں کیاجاسکتا۔ رام داس اتھولے

,

   

احمد آباد۔مذکورہ گجرات کی پاٹیدار سماج کو دیگر پسماندہ طبقات(اوبی سی) میں شامل نہیں کیاجاسکتا ہے مگر انہیں علیحدہ زمرے میں تحفظات دئے جاسکتے ہیں‘ مرکزی وزیر سماجی انصاف رام داس اتھولے نے ہفتہ کے روز یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”میری رائے یہ ہے کہ انہیں اوبی سی زمرے میں شامل نہیں کیاجاسکے گا‘ مگر انہیں علیحدہ زمرے کے تحت تحفظات فراہم کئے جاسکتے ہیں“۔

سال2015گجرات میں تعلیم اورسرکاری ملازمتوں کے لئے کوٹپ کی مانگ کرتے ہوئے ریاست بھر میں پاٹیدار کمیونٹی نے احتجاج کیاتھا۔ اسمبلی انتخابات کہ پیش نظر جو اگلے سال ہونے والے ہیں دو مرکزی ذیلی طبقات برائے کمیونٹی نے حال ہی میں ہاتھ ملانے کااعلان کیاہے۔

اتھوالے نے کہاکہ ”ہم شروع ہی سے مہارشٹرا میں مراہٹوں‘ گجرات میں پاٹیداروں کو‘ ہریانہ او راترپردیش میں جاٹوں اور راجستھان میں راجپوتوں کو تحفظات فراہم کرنے کے قانون بنانے کی مانگ کررہے ہیں‘ بشرطیکہ کے اس سے استفادہ اٹھانے والوں کی سالانہ آمدنی8لاکھ ہونا چاہئے“۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ مرکزی حکومت کا ارٹیکل324اے برائے ائین میں ترمیم کا فیصلہ جس کے ذریعہ ریاستوں کو اختیارات بحال کرنا ہے کہ تاکہ سماجی اور معاشی طور پرپسماندہ طبقات کی شناخت کرے جس سے مرہٹوں اور پاٹیداروں کو تحفظات کی فراہمی میں مدد ملے گی“۔

انہوں نے اس طرح کے ”افواہوں“ کوبھی مستر د کرنے کی بات کہی ہے کہ جس میں کہاجارہا ہے کہ ”بی جے پی اوروزیراعظم نریندرمودی ”ائین کو تبدیل“ کرنے کا منصوبہ کیاہے“۔

اتھوالے نے کہاکہ یہ وزیراعظم تحفظات کے حامی ہیں اور ان کی حکومت نے معاشی طور پر کمزور طبقات(ای ڈبلیو ایس)کو عام زمرے سے دس فیصد تحفظا ت فراہم کررہی ہے“۔