سری نگر : فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے مسلسل تیسری بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال گولہ باری کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے کپوارہ کے نوگام سیکٹر اور بارہمولہ کے بونیار سیکٹر میں فائرنگ کی۔ ان کا کہنا ہے کہ فوج نے مناسب چھوٹے ہتھیاروں سے اس کا بھر پور اور موثر جواب دیا۔ فوجی ذرائع نے بتایا‘26 اور 27 اپریل 2025 کی درمیانی شب، پاکستانی فوج کی چوکیوں نے لائن آف کنٹرول کے بالمقابل علاقوں میں چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘وہاں تعینات ہمارے دستوں نے مناسب چھوٹے ہتھیاروں سے موثر جواب دیا۔ یہ مسلسل تیسری رات ہے کہ جب پاکستانی فوج نے ایل او سی کے ساتھ کئی مقامات پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ ایل او سی کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ 22 اپریل کو پہلگام میں بہیمانہ دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوا ہے ، جس میں 25 سیاحوں اور ایک مقامی باشندے کی موت ہوئی تھی۔