کوئنز ٹاون ۔ نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم قرنطینہ ختم ہونے کے بعد کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن پہنچ گئی ہے ۔اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم آکلینڈ سے کوئنز ٹاون پہنچے، پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستانی شاہین کا اسکواڈ چہارشنبہ سے ٹریننگ کرے گا۔کوئنز ٹاؤن میں پاکستانی ٹیم اور پاکستان شاہینز الگ الگ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسکواڈ کے تمام رپوٹ منفی آنے کے بعد ٹیم کو قرنطینہ ختم کرنے کی اجازت ملی ہے ۔یادر ہے کہ پاکستانی ٹیم کی نیوزی لینڈ آمد کے بعد یکے بعد دیگرے 8 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے سے سیریز پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا ۔