پاکستانی گلوکارہ نے شو بز کو خیر باد کہہ دیا

   

پاکستانی گلوکارہ ربی پیر زادہ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’’شو بز‘‘ کو خیر باد کہہ چکی ہیں ۔ حال ہی میں ربی پیر زادہ کی ناشائستہ تصاویر اور برہنہ ویڈیوز کا افشاء ہوا تھا ۔ ربی پیر زادہ نے اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی اور لوگوں کے دلوں میں نرم گوشہ کی دعا کی ہے ۔ قبل ازیں ربی پیر زادہ ایک ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں اس نے سانپ اور مگرمچھ کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکی دی تھی ۔