پاکستان الیکشن:جمعہ کوواضح نتائج متوقع

   

پولنگ کے دوران بم دھماکے‘فائرنگ اور بوتھس پر قبضے
اسلام آباد : پاکستان قومی اسمبلی کیلئے آج پولنگ ہوئی۔ تشدد سے متاثرہ پولنگ کے بعد گنتی کا آغاز ہوگیا اور نتائج بھی آنے شروع ہوگئے۔ جمعہ تک نتائج واضح ہونے کا امکان ہے۔ انتخابات کے دوران ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں۔ پولنگ کے دوران تشدد کے کئی واقعات پیش آئے۔ بم دھماکے میں 5 افرادہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ اور بوتھس پر قبضے بھی کئے گئے ۔ نواز شریف کی مسلم لیگ ن انتخابی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔ووٹوں کی گنتی رات بھر جاری ر ہے گی۔ کسی جماعت کو سادہ اکثریت کیلئے 133 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بہت سے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ووٹ واضح فاتح نہیں بنا سکتے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف واقعات میں ملک بھر میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ قومی اسمبلی کی 265 نشستیں ہیں اور ایک امیدوار کی موت کی وجہ سے ایک نشست پر پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔ پاکستان کی فوج ملکی سیاست میں سب سے بڑی کھلاڑی ہے۔ زیادہ تر مبصرین کا خیال ہے کہ نواز شریف دوبارہ وزیر اعظم ہوں گے جبکہ اس وقت پاکستان کی سب سے مقبول جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہے جس کے رہنما عمران خان جیل میں ہیں اور انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا ہے۔ 336 نشستوں والی قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے جبکہ بلاول بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) دوسرے نمبر پر آنے کا امکان ہے، اس کے بعد کرکٹر سے سیاست دان بننے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہے۔336 رکنی قومی اسمبلی کی 266 نشستوں کیلئے پولنگ ہوئی۔ باقی 70 خواتین اور غیر مسلموں کے لیے مخصوص ہیں۔ تقریباً 13 کروڑ پاکستانی ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔