پاکستان :اپوزیشن احتجاج سے نمٹنے اسلام آباد میں فوجی تعیناتی کا امکان

   

اسلام آباد 19 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں فوجی دستے متعین کئے جاسکتے ہیں ۔ اپوزیشن جماعتوں نے عمران خان حکومت کو بیدخل کرنے کیلئے احتجاجی مہم کا اعلان کیا ہے اور اس پر الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات میں دھاندلیوں کے ذریعہ عمران اقتدار پر آئے ہیں۔ جمیعۃ العلما اسلام کے سربراہ مولانا فضل نے اعلان کیا کہ وہ 31 اکٹوبر کو اسلام آباد میں حکومت کے خلاف مارچ میں حصہ لیں گے ۔ تمام بڑی اپوزیشن جماعتوں بشمول پاکستان مسلم لیگ ‘ پی پی پی ‘ اے این پی اور دوسروں نے آزادی مارچ کی تائید کا اعلان کیا ہے ۔ ایکسپریس ٹریبیون نے اطلاع دی ہے کہ حکومت احتجاج سے نمٹنے اپنی حکمت عملی کو قطعیت دینے میں مصروف ہے ۔ وہ فوج کو طلب کرنے کے امکان پر بھی سرگرمی سے غور کر رہی ہے ۔